میسور،26اپریل(ایس او نیوز؍ یواین آئی)جنتا دل سکیولرکے ریاستی صدرایچ ڈی کمارسوامی نے کہاکہ وزیراعلی سدارمیا کی دولت وطاقت اورذات پات کی مددسے چامنڈیشوری اوربادامی اسمبلی الیکشن جیتنے کاخواب پورانہیں ہوگا۔مسٹر سوامی نے آج کہاکہ مسٹرسدارمیادولت وطاقت اورذات پات کی سیاست کرکے انتخاب جیتے کی کوشش میں مصروف ہیں۔لیکن ان کی یہ محنت وکوشش کام نہیں آئیگی۔کرناٹک اسمبلی کی224نشستوں کے لئے 12مئی کوہونے والے الیکشن میں مسٹررسدامیادونشستوں چامنڈیشوری اوربادامی سے اپنی قسمت آزمارہے ہیں۔وزیراعلی کے اس الزام کاجواب دیتے ہوئے کہاکہ بھارتیہ جنتاپارٹی اورجنتادل سکیولرایک ہی سکے کے دوپہلوہیں۔مسٹرسوامی نے کہاکہ چامنڈیشوری اسمبلی سے ممکنہ شکست سے خوفزدہ ہوکروزیراعلی بادامی اسمبلی سے بھی کھڑے ہوگئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ سدارمیا اسمبلی الیکشن جیتنے کے لئے گھٹیا ذات پات والا کارڈ کھیل رہے ہیں۔۔وہ یدورپاکے بیٹے کوانتخاب نہیں لڑنے دینے میں کامیاب رہے ۔اس سے واضح ہوگیاکہ بی جے پی اورکانگریس کااندرونی کنکشن ہے ۔امید ہے کہ دونوں کے درمیان کے اس داخلی معاہدے سے جنتادل سکیولرکوورونامیں فائدہ ہوگا۔ریاستی صدرنے کہاکہ سدارمیا اپنے فرقے کے لیڈروں کومنانے میں مصروف ہیں ۔انہوں نے یہ بھی لگایاکہ پڑوسی ریاست کیرل سے اعلی پیمانے پرریت کی اسمگلنگ ہورہی ہے ۔ریاستی حکومت کوریاست میں بیت الخلا کی تعمیرکے لئے ریت خریدنے میں دقتیں آرہی ہیں۔وزیراعظم نریندرمودی کرناٹک کے لئے کچھ نہیں کیاہے ۔مسٹرسدارمیااورمسٹررامولودونوں ہی بادامی سے نہیں ہیں جبکہ جنتادل سکیولر کے امیدوارکاتعلق بادامی سے ہے اوروہ الیکشن جیتے گا ۔